کراچی کے ریسٹورنٹ میں مقامی طور پر تیار روبوٹ ویٹرز نے توجہ حاصل کرلی

0
895258675_1109425125207952_7863009800139738248_n

شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں روبوٹ ویٹرز صارفین کو کھانا پیش کرکے شہریوں اور بچوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ روبوٹک ویٹرز روبیا اور جوجو پاکستانی انجینئر سید اسامہ عزیز کی تیار کردہ مشینیں ہیں، جو دی سسیلیئن ریسٹورنٹ میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

دونوں روبوٹس زیادہ تر مقامی طور پر تیار کردہ پرزوں سے بنائے گئے ہیں۔ انجینئر اسامہ عزیز نے اپنے ادارے کوبوٹ کے ذریعے ان کے سرکٹ بورڈز تیار کیے اور اپنی لیبارٹری میں پروگرامنگ کی، جبکہ چند پرزے بیرون ملک سے درآمد کیے گئے۔ ان کی تیاری میں دوستوں نے بھی معاونت کی۔

روبیہ اور جوجو گاہکوں کی میزوں تک کھانے کی ٹرے پہنچاتے ہیں۔ روبیہ الیکٹرانک آواز میں اپنا تعارف کراتی اور صارفین کو دستیاب کھانوں کے بارے میں بتاتی ہے۔ تاہم فی الحال گاہکوں کو ٹرے سے کھانا خود اٹھانا پڑتا ہے یا انسانی عملے کی مدد لینا ہوتی ہے۔

عزیز کے مطابق مستقبل میں روبوٹس میں کیمرے اور امیج پروسیسنگ کی سہولت شامل کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے وہ صارفین کو پہچان سکیں گے، ان کے سابقہ آرڈرز یاد رکھیں گے اور اسی بنیاد پر کھانے کی تجاویز دے سکیں گے۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق روبوٹس کی وجہ سے خاندانوں اور بچوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ بعض شہری انہیں دیکھنے اور ان کے ساتھ تصاویر بنانے کے لیے دور دراز علاقوں سے بھی آتے ہیں اور ملتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے