آبادگار بورڈ کا گنے کی کرشنگ فوری شروع کرنے اور نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ

0
Picture1

سندھ آبادگار بورڈ نے حکومت سے گنے کی کرشنگ فوری شروع کرنے اور 2026-27 کی فصل کی کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بورڈ رہنماؤں نے حیدرآباد پریس کلب میں کہا کہ گنے کی فصل تیار ہے، اس لیے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ کے تحت کرشنگ سیزن اور امدادی قیمت کا اعلان ضروری ہے۔

انہوں نے شوگر ملوں سے 15 سے 20 نومبر کے درمیان کرشنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں میں کرشنگ سیزن اور نرخ مقرر نہ ہونے سے زرعی شعبہ بحران کا شکار رہا۔

آبادگار رہنماؤں کے مطابق شوگرکین کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں نئی فصل کی قیمت 647 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم سندھ کابینہ نے فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھاد مہنگی ہونے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔ یوریا کی بوری پانچ برس قبل 1,700 روپے کی تھی جو اب 5,000 روپے میں فروخت ہورہی ہے، جبکہ ڈی اے پی کی قیمت 2,400 سے بڑھ کر 18,000 روپے ہوگئی ہے۔

بورڈ کے مطابق کھیتوں میں 1,300 ارب روپے مالیت کی گنے کی فصل کٹائی کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے