بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں 600 بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

0
892653198_1108097948674003_1731061208530781508_n

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعے کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ 600 بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبہ 2028 تک مکمل ہوگا اور لاڑکانہ سمیت بالائی سندھ کے عوام کو مفت علاج فراہم کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ چانڈکا اسپتال 1970 کی دہائی میں اس وقت کی آبادی کے لیے تعمیر کیا گیا تھا، تاہم اب اس پر مریضوں کا دباؤ بڑھ چکا ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے نصیرآباد اور علاقوں سے بھی مریض علاج کے لیے لاڑکانہ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال کے ذریعے طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور کسی شہری کو مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ کے شہریوں کو سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے ذریعے بھی علاج کی سہولت ملے گی۔

اسپتال کے منصوبے کے ڈائریکٹر یاسر بھٹی نے بریفنگ دی۔ منصوبے میں ایمرجنسی، او پی ڈیز، ریڈیالوجی، ڈائیلاسز، لیبارٹریز، بلڈ بینک، آٹھ آپریشن تھیٹرز اور انتہائی نگہداشت کے یونٹس شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے