گھارو میں موبائل نہ ملنے پر 12 سالہ بچے کے ہاتھوں باپ قتل

0

گھارو: گھارو کے خانیا محلے میں موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے مبینہ طور پر قینچی کا وار کرکے اپنے 58 سالہ والد عزیز خانیا کو قتل کردیا، واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق خانیا محلے میں 12 سالہ علی شیر خانیا اپنے والد عزیز خانیا سے موبائل فون مانگ رہا تھا، موبائل نہ ملنے پر اس نے مبینہ طور پر قینچی سے والد پر وار کردیا، جس کے نتیجے میں عزیز خانیا جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے لاش کو رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کردیا۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے