کشمورمیں قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
کشمور: ایڈیشنل سیشن جج کشمور طارق علی سانگھرو کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عزیز اللہ سولنگی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل کشمور تھانے کی حدود میں واقع گاؤں غلام قادر سولنگی میں ملزم عزیز اللہ سولنگی نے فائرنگ کرکے وزیر احمد ولد محمد سلیمان کو قتل کردیا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنانے کا حکم دیا۔