سندھ پبلک سروس کمیشن کے بھرتی قواعد میں ترامیم، کامیابی کے لیے 33 فیصد نمبر لازمی

0

سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے بھرتی قواعد میں اہم ترامیم کردی گئی ہیں، جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت امتحانات میں ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر منفی ہوں گے، جبکہ کامیابی کے لیے کم از کم نمبر 40 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد مقرر کردیے گئے ہیں۔

ترمیم کے بعد 200 نمبروں کے اسکریننگ امتحان میں کامیابی کے لیے امیدواروں کو اب 80 کے بجائے 66 نمبر حاصل کرنا ہوں گے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد بھرتی کے عمل میں اصلاحات اور زیادہ امیدواروں کو تحریری امتحان میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔

سندھ کابینہ نے 20 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے مسابقتی امتحانات سے متعلق دیگر اصلاحات کی بھی منظوری دی تھی۔ ان کے تحت مشترکہ مسابقتی امتحان (سی سی ای) کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 33 سال اور امتحان میں شرکت کے مواقع تین سے بڑھا کر پانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ تبدیلیاں تین سال کے لیے تجویز کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک پرچے والے امتحانات کے لیے کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹنگ متعارف کرانے اور بھرتی کے نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ نئے قواعد امیدواروں کے لیے امتحانی طریقہ کار اور اہلیت کے معیار میں اہم تبدیلیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے