کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 10 ماہ کے دوران 200 مشتبہ افراد ہلاک

0
897183087_1109417531875378_4377779306304956510_n

دارالحکومت میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران سال کے پہلے 10 ماہ میں 200 مشتبہ اسٹریٹ کرمنلز مارے گئے، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہیں۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 25 اکتوبر 2026 تک کراچی میں 1,437 پولیس مقابلے ہوئے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 840 تھی۔

کراچی پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق مقابلوں میں 197 مشتبہ افراد ہلاک اور 1,426 زخمی ہوئے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 849 مشتبہ افراد زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مقابلوں کی تعداد میں 71 فیصد اضافہ ہوا۔

انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے ان ہلاکتوں کو ماورائے عدالت قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے امن و امان بہتر نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیسنگ، سائنسی بنیادوں پر تفتیش اور عدالتی اصلاحات ضروری ہیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ تمام مقابلے حقیقی ہیں اور اس دوران اہلکار بھی زخمی ہوئے یا جان سے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے ہاٹ اسپاٹس پر گشت اور اسنیپ چیکنگ بڑھانے سے مقابلوں میں اضافہ ہوا۔

سی پی ایل سی سربراہ زبیر حبیب نے پولیس، جیل اور نظامِ انصاف میں اصلاحات پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے