گلشن حدید میں فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو شہید، اہلیہ زخمی

0
896294220_1488467946539843_6872318903889482891_n

صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلشن حدید میں گھر کے باہر فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو شہید جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ نامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید ابڑو اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر کے باہر باغیچے میں بیٹھ کر چائے پی رہے تھے کہ دو افراد وہاں پہنچے اور ایک ملزم نے فائرنگ کردی۔ زخمی خاتون نے حملہ آور کا حلیہ پولیس کو بتا دیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری نشاندہی کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جاوید ابڑو کے بھائی اے ایس آئی محمد خان ابڑو کو بھی گزشتہ برس عدالت سے واپسی پر گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ جاوید ابڑو اس مقدمے کے مدعی تھے اور انہیں کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں۔ فی الحال حملے کی نوعیت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مقتول کے بھتیجے جہانزیب نے آئی جی سندھ اور حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے