سینئر صحافی زلف پیرزادو کی یاد میں خصوصی تقریب 10 نومبر ہوگی
کراچی :سینئر صحافی زلف پیرزادو کی یاد میں 10 نومبر کو فریئر ہال کراچی میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جس کا عنوان ’’میڈیا زیرِ محاصرہ: طبقاتی طاقت، ریاستی کنٹرول اور عوامی بیانیے کی جدوجہد‘‘ رکھا گیا ہے۔
تقریب میں صحافت کو درپیش چیلنجز، ذرائع ابلاغ پر ریاستی کنٹرول، طبقاتی طاقتوں کے اثرات اور عوام کے بیانیے کی تشکیل کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا جائے گا۔ تقریب کا مقصد سینئر صحافی زلف پیرزادو کی صحافتی خدمات اور جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد صحافت، اظہارِ رائے کی آزادی اور عوامی آواز کو اجاگر کرنا ہے۔یہ تقریب 10 نومبر 2026ء کو شام 4 بجے فریئر ہال کراچی میں منعقد ہوگی۔