جیکب آباد سے نوجوان کے ساتھ فرار ہونے والی امرتا واپس آگئی، گردوارے منتقل
نوجوان نیتن کمار کے ساتھ گھر سے فرار ہونے والی لڑکی امرتا کوششوں کے بعد واپس آگئی، جس کے بعد اسے گردوارے منتقل کردیا گیا۔
نیتن کمار کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ نوجوان کے والد، ماموں سمیت پانچ افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے۔ بعض صارفین نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق ہندو مذہب سے ہونے کے باعث لڑکی کی واپسی ممکن ہوئی۔ صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر لڑکی ہندو اور نوجوان مسلمان ہوتا تو کیا لڑکی کو اسی طرح واپس لایا جاتا، یا وہ مذہب تبدیل کرکے والدین سے لاتعلقی کا اعلان کرتی؟
سوشل میڈیا پر ہونے والی اس بحث میں مذہب، پسند کی شادی اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق مختلف آرا کا اظہار کیا گیا۔