پہلے مرحلے میں 9 رکنی سندھ کابینا نے حلف اٹھا لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نئی کابینہ کے 9 وزرا نے حلف اٹھالیا۔

سندھ کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 9 وزراء سے حلف لیا۔

جن وزراء نے حلف لیا ان میں شرجیل میمن، ناصر شاہ ، سعید غنی، سردار شاہ ، عذرا فضل، محمد بخش مہر، ضیا لنجار، جام خان شورو اور علی حسن زرداری شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی قیادت نے سندھ کابینہ کے قلمدانوں کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناصر شاہ وزیر اطلاعات سندھ ہوں گے، شرجیل میمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ کے وزیر ہوں گے، سردار شاہ تعلیم اور معدنیات کے وزیر ہوں گے۔

جام خان شورو وزیر آبپاشی، سعید غنی بلدیات اور پبلک ہیلتھ کے وزیرہوں گے، علی حسن زرداری وزیرجیل خانہ جات ہوں گے، محمد بخش مہر کے پاس اینٹی کرپشن اور اسپورٹس کے محکمے ہوں گے جب کہ عذرا پیچوہو وزیر صحت سندھ ہوں گی۔