آصفہ بھٹو زرداری بینظیر آباد سے رکن قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی

صدر مملکت آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے سیاسی میدان میں شروعات کرتے ہوئے شہید بینظیر آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 کی نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

قومی اسمبلی کی یہ نشست ان کے والد کے صدر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور قانونی مشیروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر شیر علی جمالی کو پیش کئے۔

آصفہ بھٹو کے واضح طور پر جیتنے کے امکانات ہیں۔ وہ پہلی بار رکن قومی اسمبلی بنیں گی۔