گمبٹ کے قریب لین دین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

0
unnamed

گمبٹ: گمبٹ کے قریب بہارو شہر میں آریجا برادری کے دو فریقوں کے درمیان مبینہ طور پر رقم کے لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران دونوں جانب سے پستول سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عجيب آریجو، عطاء اللہ آریجو اور حاکم آریجو گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں گمس اسپتال گمبٹ منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں دورانِ علاج سینے میں گولیاں لگنے کے باعث عجيب آریجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جبکہ عطاء اللہ آریجو کے کندھے اور حاکم آریجو کی ٹانگ میں گولی لگی، دونوں کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر رقم کے لین دین کے تنازع پر پیش آیا، جبکہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد مقتول عجيب آریجو کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے