شادی پلی کے قریب مٹھڑاؤ کینال میں ڈوب کر 35 سالہ شخص جاں بحق، لاش نہ مل سکی

0

شادی پلی: شادی پلی کے قریب درگاہ قبول شاہ کے مقام پر مٹھڑاؤ کینال کی پٹری عبور کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے 35 سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، تاہم آٹھ گھنٹے کی تلاش کے باوجود اس کی لاش نہیں مل سکی۔ اطلاعات کے مطابق میرپورخاص کے گاؤں لکمیر پنہور کا رہائشی محمد بخش پنہور مٹھڑاؤ کینال کی پٹری عبور کر رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث نہر میں جا گرا اور ڈوب گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کی تلاش شروع کردی، تاہم آٹھ گھنٹے گزرنے کے باوجود لاش برآمد نہیں ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے