بجلی کا کرنٹ لگنے سے سینئر صحافی کا 18 سالہ بیٹا جان بحق
پھلجی اسٹیشن: پھلجی اسٹیشن کے قریب پیارو گوٹھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بجلی کا شدید کرنٹ لگنے کے باعث سینئر صحافی محمد علی قریشی کا 18 سالہ بیٹا محمد حسین قریشی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی نوجوان نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان محمد حسین قریشی کو گھر کے قریب سے گزرنے والی الیکٹرک (ایل ٹی) لائن کی تاروں سے اچانک کرنٹ لگا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا۔ ورثا نے اسے فوری طور پر دادو ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ متوفی کے لواحقین اور شہریوں نے سیپکو (SEPCO) انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے ذمہ دار عملے کے خلاف فوری قانونی اور محکماتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔