وفاقی اور سندھ حکومت تھر کا مقامی کوئلہ درآمدی کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں اور صنعتوں تک پہنچانے کے لیے ریلوے منصوبہ تعمیر کریں گی۔
مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو وزارت ریلوے نے بتایا کہ تھر کے کوئلے کی ترسیل کے لیے موجودہ ریلوے نیٹ ورک سے منسلک نئی لائن تعمیر کی جائے گی، جس میں پورٹ قاسم تک رابطہ شامل ہوگا۔
منصوبے کی منظوری ایکنک دے چکی ہے۔ تھر کا کوئلہ درآمدی کوئلے والے بجلی گھروں کے علاوہ سیمنٹ، یوریا اور اسٹیل کی صنعتوں کو فراہم ہوگا۔ حکام کے مطابق مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت اور صنعتوں کے ایندھن کے اخراجات کم ہوسکتے ہیں، جبکہ درآمدات پر انحصار بھی گھٹے گا۔
منصوبے پر وفاقی اور سندھ حکومت برابر رقم خرچ کریں گی۔ وفاقی حکومت پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 50 فیصد اور سندھ حکومت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے باقی رقم فراہم کرے گی۔
وزارت ریلوے نے مالی سال 2026-27 کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں، جبکہ سندھ حکومت اپنا حصہ وفاقی اکاؤنٹ میں منتقل کرچکی ہے۔ وزارت کے مطابق 10 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ پہلے سے فراہم کردہ رقم کے استعمال کے لیے بجٹ کور ہوگی، اس سے وفاق پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔