کراچی کے صفائی منصوبے کی بروقت تکمیل پر سندھ حکومت اور چینی کمپنی متفق

0
901689985_1111314088352389_7611476924091153533_n

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور چین کی کمپنی چائنا تھرڈ انجینئرنگ بیورو (سی سی ٹی ای بی) نے کراچی کے سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفیشنسی پروجیکٹ (سوئیپ) کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

چینی کمپنی کے کنٹری ہیڈ وانگ کی سربراہی میں وفد نے ناصر حسین شاہ سے کراچی میں ملاقات کی۔ اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت اور گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز اور لینڈ فل سائٹ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔

چینی وفد نے سندھ حکومت کے تعاون اور سہولت کاری کو سراہا۔

اجلاس میں کراچی کے کچرے کا نظام بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقوں نے تعمیراتی رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے اور تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سوئیپ عالمی بینک کے تعاون سے جاری سندھ حکومت کا اہم منصوبہ ہے، جس کی بروقت تکمیل سے کراچی میں کچرے کے انتظام اور صفائی کا نظام بہتر ہوگا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے گا۔

وزیر بلدیات نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام محکمے قریبی رابطے کے ساتھ کام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے