جامعہ کراچی میں سندھی شاگرد ستھ کا سندھ فیئر، کتابوں، سیمینارز اور موسیقی سے رنگا رنگ تقریب

0
98a6ae03-273f-4b31-a2be-aa00fd8f2cb2

صوبائی دارالحکومت کراچی کی جامعہ کراچی میں سندھی شاگرد ستھ کی جانب سے سندھ فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

سندھ فیئر میں کتابوں کے اسٹالز، مختلف موضوعات پر سیشنز، سیمینارز اور میوزک فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا گیا، جہاں طلبہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

میوزک فیسٹیول میں معروف گلوکار سیف سمیجو سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس سے تقریب میں موجود طلبہ اور شرکا محظوظ ہوئے۔ سندھ فیئر میں سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مشتاق سرکی، نصیر گوپانگ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

سندھی شاگرد ستھ کی جانب سے سندھ بھر کے طلبہ کو جامعہ کراچی میں داخلے کے مواقع سے آگاہ کرنے اور انہیں جامعہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے خصوصی مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔

اس سلسلے میں سندھ فیئر کے دوران ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ کو جامعہ کراچی میں داخلوں، تعلیمی مواقع اور مختلف شعبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔ تقریب کا مقصد طلبہ کو تعلیم، ثقافت اور ادبی سرگرمیوں سے جوڑنا بھی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے