قبو سعید خان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

0
unnamed

قبو سعید خان:  قبو سعید خان کے گاؤں گلاب شاہ میں پسند کی شادی کرنے والے شکارپور کے رہائشی نوجوان جوڑے کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولین میں 21 سالہ ندیم کھوسو اور اس کی 17 سالہ اہلیہ نغمہ کھوسو شامل ہیں۔ دونوں نے تقریباً چار ماہ قبل گھر سے نکل کر پسند کی شادی کی تھی ۔ مقتول ندیم کھوسو کے ورثا نے اسپتال میں صحافیوں کو بتایا کہ شادی کے بعد وہ نغمہ کے ورثا کے پاس رشتہ قبول کرنے اور معاملہ ختم کرنے کے لیے جرگہ اور منت سماجت بھی کرچکے تھے، تاہم اس کے باوجود دونوں کو قتل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے