ملیر میں رکشے پر دیوار گرنے سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

0

کراچی: ملیر بکرا منڈی کے قریب رکشے پر دیوار گرنے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ملیر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشیں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 12 سالہ ابراج ولد انعام، 25 سالہ ابرار اور 6 سالہ ایمان دختر عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے