کراچی پریس کلب کے باہر تعلیمی پالیسی کے خلاف طلبہ کا شدید احتجاج، جامعہ کراچی انتظامیہ اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی

0
926504457_28906804688999042_5473917537107813975_n

کراچی: کراچی پریس کلب کے باہر کے ایس پی کی مبینہ تعصبانہ تعلیمی پالیسی کے خلاف طلبہ نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ اور سندھ حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے تعلیمی پالیسی پر نظرثانی اور طلبہ کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی پالیسیوں میں کسی بھی قسم کے تعصب اور امتیازی سلوک کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں برابری، میرٹ اور طلبہ کے بنیادی حقوق کو یقینی بنایا جائے۔ مظاہرین نے سندھ حکومت اور جامعہ کراچی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تعصبانہ پالیسیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے طلبہ کے تحفظات دور کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے