میئرشپ حاصل نہ کرپانے کے بعد حافظ نعیم نے طوطا فال کا کام شروع کردیا: ناصر شاہ

images

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان نے میئر کا الیکشن ہارنے کے بعد طوطا فال نکالنے کا کام شروع کردیا۔

حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ طوطے نے حافظ نعیم کو بلاول کے وزیراعظم نہ بننے کی غلط فال نکال کر دی۔

یاد رہے کہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا پیپلزپارٹی کچھ بھی کرلے، بلاول بھٹو اب وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی شہرکا میئر قبضہ میئر ہے، پورے کراچی پر طاقت کے زور پر قبضہ کیا گیا، پیپلزپارٹی کراچی پر پندرہ سال سے قابض ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہی نہیں کہ کراچی میں کام ہوں۔

ان کے بیان پر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے حافظ نعیم الرحمان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں طوطا فال نکالنے کا کام چھوڑ کر کچھ دن آرام کرنا چاہیے۔