کراچی سے ایم کیو ایم کو اتنی نشستیں ملنا حیران کن٫ دوسری جماعتوں کو سیٹس ملنی تھیں: مراد علی شاہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ اور رہنما پاکیستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) مراد علی شاہ نے صوبائی دارلحکومت کراچی سے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کو ملنے والی سیٹوں پر حیرت کا اظہار کردیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے خیال میں کراچی سے اور جماعتوں کو بھی سیٹیں ملنی تھیں لیکن ایم کیو ایم کو ملنے والی نشستیں سرپرائز ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جائزہ لیں گےکہ ایم کیو ایم کو اتنی سیٹیں کیسے ملیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنما اگر بانی متحدہ کی زبان میں بات کریں گے تو اُن سے بات کرنا مشکل ہوجائےگا۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی سے قومی و صوبائی اسمبلی کی مجموعی طور پر 40 سے زائد نشستیں جیتی ہیں۔