سندھ حکومت کا کراچی ڈویژن کے چار اضلاع کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن کے 4 اضلاع کے نام تبدیل کر نے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ضلع کراچی غربی کا نام تبدیل کرکے ضلع اورنگی، ضلع کراچی وسطی کا نام ضلع ناظم آباد ،ضلع کراچی شرقی کا نام ضلع گلشن اور ضلع کراچی جنوبی کا نام تبدیل کرکے ضلع کراچی رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسی طرح اب کراچی ڈویژن کے7 اضلاع میں ضلع کراچی ،ضلع گلشن، ضلع اورنگی ، ضلع ناظم آباد، ضلع ملیر، ضلع کورنگی اور ضلع کیماڑی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے ناموں کا نوٹی فیکشن جلد جاری کردیا جائے گا۔