سندھ ٹی وی چینل آواز نے پی پی کی مثبت رپورٹنگ کے لیے انگریزی میں پروگرام شروع کردیا

سندھی ٹی وی چینل آواز ٹی وی نے انگریزی میں کرنٹ افیئرز کا پروگرام شروع کردیا۔

پروگرام میں سندھ بھر میں صوبائی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شروع کیے جانے والے منصوبوں کی مثبت رپورٹس پیش کی جانے لگیں۔

انگریزی زبان کے شو میں سندھ میں سب اچھا ہے اور سندھ سب سے آگے جیسے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا جانے لگا۔

ذرائع کے مطابق آواز ٹی وی کے مالکانہ حقوق اب صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے بیٹے کے پاس ہیں۔