سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں ضلعی سطح کے 20 عہدے ختم کرنے کا فیصلہ

Government-of-Sindh

محکمہ تعلیم سندھ نے تاریخ میں پہلی بار ضلعی سطح کے 20 انتظامی عہدے ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

حکونت سندھ نے ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs) کے متعدد عہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے تحت ڈی ای او٫ ایس ای ایم آئی ایس، ڈی ای او اکیڈمکس، ڈی ای او اسپورٹس اور ڈی ای او کوالٹی ایشورنس سمیت دیگر عہدے ختم کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں ہائی اسکولوں کو ماڈل اسکولز میں بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ پرائمری اسکولوں میں ایلیمنٹری اسکولوں کی دوسری شفٹ شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی

پیر 17مارچ کو کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسکول ایجوکیشن سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بنیادی تعلیم اور ارلی چائلڈہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن کی اہمیت پر زور دیا اور ہیڈ ماسٹرز کی اسکول سطح پر مالی اور انتظامی اختیارات میں وسعت کی منظوری دی اورٹاؤن افسران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے لیے اضافی یا ڈپلیکیٹ پوسٹوں کو ختم کرنے کی حمایت کی اور محکمہ تعلیم کو ڈیجیٹل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈیجیٹائزیشن میں مانیٹرنگ اور ایویلوایشن کا عمل جس سے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اساتذہ اور طلباء کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔