دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے

VideoCapture_20250325-201858

دریائے سندھ سے نئی کینالز کی تعمیر کے خلاف صوبائی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبے کے مختلف شہروں میں 25 مارچ کو احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

کراچی، حیدراباد، کشمور، کیرپورخاص، گھوٹکی، تھرپارکر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ و دیگر شہروں میں وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

گھوٹکی

گھوٹکی میں سندھ دریا سے کینال نکالے جانے کے خلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ضلعی ہیڈ کوارٹر میرپور ماتھیلو میں گھنٹہ گھر سے بھٹائی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

نواب شاہ

نواب شاہ میں بھی :پیپلزپارٹی کی جانب سے کینالوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پیپلزسیکریٹریٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

کارکنان نے مطاہرے کے دوران پریس کلب کے سامنے نئے کینال بنانے کے خلاف نعرے بازی کی۔

لاڑکانہ

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کینال منصوبہ کے خلاف ریلی نکال کراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریلی کے شرکاء نے مختلف راستوں کا گشت کر کے جناح باغ چوک پردھرنا دیا۔

ایم پی اے جمیل سومرو کا کہنا تھا کہ کینالز کے خلاف ساری سندھ سراپا احتجاج ہے۔

جیکب آباد

جیکب آباد میں دریائے سندھ سے نئے کینال نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے ریلی نکال کر پریس کے سامنے نعرے بازی کی گئی۔،

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے 6کینال نکالنے کا عوام دشمن منصوبہ فوری بند کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ چولستان کو زرخیز بنانے کیلئے سندھ کو بنجر کرنے کی شازش کی جارہی ہے۔

تھرپارکر

تھرپارکر میں بھی دریائے سندھ سے کئنال نکالنے کے خلاف پی پی پی کی جانب سے مٹھی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ صادق فقیرچوک سے کشمیر چوک تک نکالی گئی ریلی میں مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔

قمبرشہدادکوٹ

قمبرشہدادکوٹ میں دریائے سندھ پر کئنالز بنانے کے خلاف پیپلز پارٹی نے احتجاجی ریلی نکالی۔ پیپلزپارٹی کارکنان نے ضلعی صدر قمرالدین گوپانگ کی زیرقیادت ریلی نکالی۔