الزامات ثابت نہ ہونے پر تاج جویو کے دونے بیٹے باعزت بری

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت برائے حیدرآباد نے معروف ادیب تاج جویو کے دونوں بیٹوں کو عدم شواہد کی بنا پر باعزت طور پر بری کردیا۔
تاج جویو کے بیٹوں کو گزشتہ ماہ ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران تاج جویو پر بھی مبینہ تشدد کیا گیا تھا۔
ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک ریلی کے دوران پاکستان کی سلامتی کے خلاف نعرے لگانے اورپاک فوج کے حق میں لگائے گئے بینرز اورپینافلیکس پھاڑے۔
ان کے خلاف ‘ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت کینٹ تھانے میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
لیکن عدالت نے تاج جویو کے دونوں بیٹوں روپلو جویو اور ہوش محمدعرف ہوشو جویو کو وکلا کے دلائل کے بعد عدم ثبوت پر بری کردیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہاہے کہ تفتیشی آفیسر نامزد ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں جس کی بنیاد پر عدالت نے دونوں کو بری کیا۔