جج کے سیکیورٹی اسکواڈ پر خیرپور کے قریب حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دو زخمی ہوگئے۔

FB_IMG_1748673768329

جج کے سیکیورٹی اسکواڈ پر خیرپور کے قریب حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دو زخمی ہوگئے۔

لاڑکانہ– خیرپور روڈ پر سیشن جج لاڑکانہ احمد سمکانی کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید جبکہ دو اہلکار اقبال ملانو اور صغیر احمد شدید زخمی ہوگئے، تمام اہلکاروں کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا گیا۔

واقعہ خیرپور ضلع کے ٹنڈو مستی تھانے کی حدود میں پیش آیا، ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کے مطابق سیشن جج سکھر سے لاڑکانہ واپس آرہے تھے کہ راستے میں ان کی سیکیورٹی پر مامور وی آئی پی اسکواڈ 3 کی موبائل پر حملہ کیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق سیشن جج مکمل طور پر محفوظ رہے جبکہ شہید اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔

حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے خیرپور اور لاڑکانہ پولیس نے مشترکہ کارروائی شروع کردی۔

پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔