جیئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا سالانہ اجلاس، نئی مرکزی قیادت منتخب

0
IMG-20251210-WA0016

سندھ — 8 دسمبر 2025 کو جیئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (جساف) کی مرکزی الیکشن کونسل کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے سیشن 2025–2026 کے لیے نئی مرکزی باڈی کا انتخاب کیا گیا۔

اجلاس میں مقررین نے سندھ کی تاریخی، تہذیبی اور قومی حیثیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومیں طویل تاریخی عمل کے بعد وجود میں آتی ہیں، اور سندھ اپنی قدیم ثقافت اور آزاد ماضی کے باعث ہمیشہ ایک منفرد قوم رہی ہے۔ شرکاء نے جی ایم سید کے نظریات کے مطابق منظم قومی تحریک اور مضبوط کیڈر کی ضرورت پر زور دیا۔

مرکزی انتخابات کے نتیجے میں آصف بھرٹ چیئرمین، شہزاد چانڈیو سیکریٹری جنرل، لطیف بگھیو سینئر وائس چیئرمین، اختیار جسکانی وائس چیئرمین، ہالار پیرزادہ ڈپٹی سیکریٹری، منصور ملاح جوائنٹ سیکریٹری اور گلاب میگھواڑ پریس ترجمان منتخب ہوئے۔

نو منتخب عہدیداران نے بعد ازاں سائیں جی ایم سید کے مزار پر حاضری دی اور تنظیمی حلف اٹھایا، جبکہ قومی شہیدوں کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین آصف بھرٹ نے کہا کہ قیادت کا منصب سنبھالنا ان کے لیے تاریخی اعزاز ہے اور وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی پوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے