سندھ میں پہلی منفرد ’’کشتی ایمبولینس‘‘ متعارف

0

صوبہ سندھ میں محکمہ صحت نے پہلی ریورائن بوٹ ایمبولینس (کشتی ایمبولینس) متعارف کرا دی۔

سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کی پہلی ریورائن بوٹ ایمبولینس سروس (کشتی ایمبولینس سروس) متعارف کرائی ہے۔

یہ کشتی ایمبولینس سیلاب، قدرتی آفات اور دشوار گزار آبی علاقوں میں قیمتی انسانی جانیں بچانے اور جدید ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

یہ سروس خاص طور پر اُن علاقوں کے لیے تیار کی گئی ہے جہاں زمینی راستوں کی رسائی محدود یا ناممکن ہے۔

اس بوٹ ایمبولینس میں جدید طبی آلات، وائرلیس کمیونی کیشن سسٹم، موجود ہے۔ ابتدائی مرحلے میں آزمائشی بنیادوں پر چار کشتیاں چلائی جا رہی ہیں، جب کہ منصوبے کے اگلے مرحلے میں کشتیوں کی تعداد بڑھا کر 26 تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

یہ ماڈل حال ہی میں منعقد ہونے والی میری ٹائم ایکسپو میں بھی پیش کیا گیا، جہاں اسے ملکی اور غیر ملکی وفود کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے