سندھ چھوڑ کر بھارت بسنے والا ہندو جوڑا ممبئی میں قتل

پاکستان چھوڑ کر بھارت منتقل ہونے والے ہندو میاں اور بیوی کو ممبئی میں مبینہ طور قتل کردیا گیا۔
سکھر سے تعلق رکھنے والے سپنا اور سنجے کو ان کے گھر میں خنجر کے وار کر کے قتل کیا گیا۔
سنجے اور سپنا کچھ عرصہ قبل بھارت شفٹ ہوئے تھے، ممبئی میں سنجے کا ڈرائی فروٹس کا کاروبار تھا۔
مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی سپنا اور داماد سنجے کمار بہتر مستقبل کے لیے بھارت منتقل ہوئے تھے، وہاں چند ماہ ہی ہوئے تھے کہ انہیں قتل کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں آج ہی ممبئی پولیس نے فون پر بتایا کہ ان کے بیٹے اور بہو کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں اور ان کو خنجر کے وار کرکے قتل کیا گیا جب کہ مقتولین کے دو بیٹے پولیس کی تحویل میں ہیں۔
مقتولہ کے والد نے بتایا کہ اس کے داماد کا ممبئی میں ڈرائی فروٹ کا کاروبار بھی اچھا خاصا چل رہا تھا، بھارتی پولیس قتل کی مختلف وجوہات بتا رہی ہے۔
ہندو پنچایت کے مکھی ایشورلال کے مطابق خدشہ ہےکہ بھارتی حکومت انصاف دینے میں تاخیر کرےگی، دونوں کی لاشیں سندھ لائی جائیں تاکہ ان کی آخری رسومات یہاں ادا کی جا سکیں۔