ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے تحت سندھ کے صحافیوں کے لیے کلائمیٹ فنانس فیلوشپ کا آغاز

0
IMG-20250623-WA0005

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کلائمٹ فنانس اینڈ ٹرانسپیرنسی پر سندھ جرنلسٹ فیلوشپ کا آغاز کردیا جس کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

فیلو شپ کے لیے سندھ کے ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر اضلاع سے 15 صحافیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

افتتاحی ورکشاپ میں مختلف ماہرین نے شرکت کی جن میں سابق جج سپریم کورٹ اور چیئرمین ٹی آئی پاکستان ضیا پرویز،ٹی آئی پاکستان کی ممبر بورڈ آف ٹرسٹی ڈاکٹر عظمیٰ شجاعت، سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر (پبلک اویرنس)، سینئر صحافی لبنیٰ جرار نقوی، کلائمٹ اینڈ نیچر ایکسپرٹ حمزہ بٹ جبکہ ٹی آئی پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف علی، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نسرین میمن، پالیسی اینڈ ریسرچ کوآرڈینیٹر رائمہ محمود اور پروگرام ایسوسی ایٹ فریحہ فاطمہ شامل تھے۔

ٹریننگ میں کلائمٹ گورننس اور کلائمٹ فنانس میں شفافیت کو درپیش چیلنجز اورمواقعوں کے بارے میں گفتگو کی گئی جبکہ مؤثر کلائمٹ ایکشن کے لیے ضروری مکینزم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی اس فیلوشپ کا مقصد صحافیوں کو کلائمٹ چیلنجز، کلائمٹ فنانس اور کاربن مارکیٹس وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنا ہے اور صحافت کے ذریعے عام افراد اور ذمہ داران تک ان موضوعات کو پہنچا کر مؤثر کلائمٹ ایکشن کو ممکن بنانا ہے۔

فیلوشپ پروگرام میں سندھ کے مختلف سندھی، اردو اور انگریزی زبان کے نشریاتی اداروں سے وابستہ مرد و خواتین صحافی شامل ہیں۔

مذکورہ فیلوشپ پروگرام آئندہ 6 ماہ تک جاری رہے گا، اس دوران صحافی سندھ کے ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ علاقوں سے متعلق تحقیقی رپورٹس بھی جاری کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے