سندھ بھر میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، حادثات میں 4 افراد جاں بحق

0
images (1)

سندھ بھر میں کشمور سے کراچی تک تیز بارشہں ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ درجنوں شہروں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

کراچی، حیدراباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز کے متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

حیدرآباد شہر اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

شہر کے دیگر علاقوں قاسم آباد لطیف آباد، ٹھنڈی سڑک اور آٹو بھان روڈ پر پانی جعم ہوگیا۔

سکھر اور گردونواح میں بارش سے 60 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوگئے اور شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

میرپورخاص میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی، مٹیاری اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ ہلککی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

سانگھڑ اور گردونواح میں آندھی اور مٹی کا طوفان، موسلا دھار بارش ہوئی۔

شکارپور میں بھی آندھی اور مٹی کا طوفان آیا، قومی شاہراہ اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

ٹنڈوالہٰیار میں آندھی اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

ٹنڈو محمد خان اور گردونواح میں تیز ہوا سے متعدد کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔

ٹنڈو جام میں بارش کے باعث مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالب علم جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹہ، جامشورو، اور سجاول جیسے شہروں کو اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ جیکب آباد، سکھر، لارکانہ، خیرپور، میرپورخاص اور دیگر اضلاع میں شدید بارش کے باعث پانی جمع ہونے، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے، اور سڑکوں کی بندش کا امکان ہے۔

صوبے بھر میں بارشوں اور گرج چمک کی وجہ سے مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، سکھر، شکارپور، حیدرآباد و کراچی میں بجلی معطل ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے