اوباوڑو: مرید شاخ کے قریب ملک اور دشتی برادری میں مسلح تصادم، ایک شخص قتل

0

اوباوڑو: اوباوڑو کے قریب مرید شاخ کے مقام پر ملک اور دشتی برادری کے مابین مسلح جھگڑا ہو گیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملک برادری کا ایک شخص پولیس اہلکار محمد  نواز ملک جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر کھنبڑا  پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے علاقے میں پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے