عبدالخالق جونیجو کی کتاب ’قومی حق خود ارادیت‘ کی تقریب رونمائی
کراچی: لوک ورثہ کمیٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام سندھ کے معروف قانون دان، سیاست دان، ادیب اور دانشور عبدالخالق جونیجو کی کتاب ’قومی حق خود ارادیت‘ کی تقریب رونمائی 25 ستمبر 2026ء کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے حسینہ معین ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ادیبوں، دانشوروں، سیاسی کارکنوں اور خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت اور کارروائی لوک ورثہ کمیٹی آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ نے انجام دی اور معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر عبدالخالق جونیجو کی کتاب اور ان کی علمی، ادبی و سیاسی شخصیت کے حوالے سے مدد علی سندھی، پروفیسر ڈاکٹر سید جعفر احمد، ناظر محمود، پروفیسر ڈاکٹر ریاض شیخ اور ایڈووکیٹ حق نواز ٹالپر نے تفصیلی اظہار خیال کیا۔ مقررین نے کتاب کے موضوع، قومی حقوق اور حق خود ارادیت کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور عبدالخالق جونیجو کی فکری، علمی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں معروف ادیبوں، لکھاریوں، سیاسی کارکنوں اور مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا۔