شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، راہگیر زخمی
کراچی: شاہراہ فیصل نرسری مین اسٹاپ کے قریب پیڈسٹل برج کے مقام پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے دونوں متاثرین کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں موٹر سائیکل سوار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ یوریل جون ولد فرانسس جون کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی راہگیر 55 سالہ محمد علی ولد عبداللہ بتایا گیا ہے۔