بخشاپور کے قریب چچا کے ہاتھوں بھتیجا قتل

0

کندھ کوٹ:  کندھ کوٹ کے قریب بخشاپور پولیس تھانے کی حدود گوٹھ سردار محمد صلاح گولو میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے اپنے بھتیجے شاہد علی گولو کو قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کے ورثاء کی موجودگی میں لاش کو تحویل میں لے کر سرکاری ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں ضروری قانونی و طبی کارروائی کی تکمیل کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔واقعے کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی یہ واردات چچا کے ہاتھوں پیش آئی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے