سجاول جونیجو کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، امتیاز جتوئی ہلاک

0
FB_IMG_1790754481104

سجاول جونیجو کے قریب لقمان لاڑی کے مقام پر فائرنگ کے واقعے میں بدنام ڈاکو قرار دیے جانے والے امتیاز جتوئی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات دیر گئے امتیاز جتوئی اپنے ساتھیوں سمیت مبینہ طور پر واردات کی نیت سے لقمان لاڑی کے قریب موجود تھا کہ گشت پر مامور پولیس سے مقابلہ ہوگیا، جس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ امتیاز جتوئی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

پولیس کے مطابق امتیاز جتوئی کے خلاف سجاول جونیجو، سنجر بھٹی اور دیگر تھانوں میں قتل، پولیس مقابلوں، ڈکیتیوں اور جھگڑوں سمیت مختلف نوعیت کے متعدد مقدمات درج تھے۔ دوسری جانب مقتول کی بہن لاش کے ہمراہ پہنچیں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز جتوئی رشتہ داروں کے گھر مقیم تھا، جہاں دشمنوں نے حملہ کرکے اسے قتل کیا۔ انہوں نے پولیس کے مقابلے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا مؤقف حقیقت پر مبنی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے