کشمور میں فائرنگ، دو افراد قتل

0

کشمور:  تھانے کی حدود میں جرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی، شاہی واہ مارکیٹ کے قریب کریانہ اسٹور پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دکاندار کاشف کلوڑ اور اللہ بچایو کلوڑ شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد کشمور پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ مقتولین کے ورثا کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، مسلح ملزمان نے بلاجواز فائرنگ کرکے انہیں قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے