دریائے سندھ کا پانی مضرِ صحت، تین شہروں کے شہریوں کو استعمال سے گریز کی ہدایت

0
881688006_1106042978879500_7081196196019639475_n

دریائے سندھ کے پانی میں مضرِ صحت اجزا بڑھنے سے جامشورو، حیدرآباد اور کوٹری کے شہریوں کو فوری خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ انجینئر کوٹری بیراج نے سپرنٹنڈنگ انجینئر بگھیاڑ سرکل حیدرآباد کو خط ارسال کرکے صورتِ حال سے آگاہ کیا ہے۔

خط کے مطابق دریائے سندھ میں تحلیل شدہ ٹھوس مادوں (ٹی ڈی ایس) کی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ستمبر میں پانی میں ٹی ڈی ایس 660 ملی گرام فی لیٹر تھا، جو یکم اکتوبر کو بڑھ کر 940 ملی گرام فی لیٹر ہوگیا۔ حکام نے شہریوں کو یہ پانی پینے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ آلودہ پانی کے استعمال سے گردوں، ہیپاٹائٹس، جلد اور معدے کی بیماریوں کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق اقدامات نہ کیے گئے تو انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

انجینئر کوٹری بیراج نے مطالبہ کیا ہے کہ منچھر جھیل اور مٹیاری شوگر مل کا آلودہ پانی دریائے سندھ میں چھوڑنے پر پابندی لگائی جائے۔ ساتھ ہی سکھر بیراج سے کوٹری کی جانب اضافی میٹھا پانی چھوڑنے کی درخواست کی گئی ہے، تاکہ پانی بہتر بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے