لاڑکانہ میں تیسرا سمبارا بک فیسٹیول 7 نومبر سے شروع ہوگا

0
images

لاڑکانہ: سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری لاڑکانہ کے زیرِ اہتمام تیسرا سمبارا بک فیسٹیول 7 نومبر سے 10 نومبر 2026 تک منعقد ہوگا۔ چار روزہ کتاب میلے میں کتابوں کے شائقین، طلبہ، اساتذہ، ادیبوں اور اہلِ علم کو شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق فیسٹیول کے دوران مختلف موضوعات پر مشتمل کتابیں خصوصی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی، جن میں کتابوں کی قیمتیں 100 اور 200 روپے مقرر کی گئی ہیں۔ کتاب میلے کے اوقات صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک ہوں گے۔ یہ ادبی و علمی سرگرمی سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری، لاڑکانہ میں منعقد کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے