سندھ میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے اقدامات

0

سندھ حکومت سرکاری محصولات کی وصولی میں شفافیت بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا دائرہ وسیع اور زرعی پراسیسنگ میں سرمایہ کاری لانا چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت بدھ کو آئی ایم جی سی اور جاز کیش کے وفود سے اجلاس ہوئے۔

آئی ایم جی سی نے پورٹ قاسم پر تل اور ارنڈی کے بیجوں کی پراسیسنگ کے پلانٹ کے لیے 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا۔ یہاں تل اور ارنڈی کا تیل، تہینی اور دیگر مصنوعات تیار ہوں گی۔ کمپنی کسانوں کے ساتھ شراکت داری کرکے برآمدی فصلوں کی کاشت بڑھانا چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو تحقیق و ترقی کا روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی پراسیسنگ سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جاز کیش کے وفد سے یوٹیلیٹی بلوں اور سرکاری واجبات کی ڈیجیٹل ادائیگیوں پر بات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سہولت سے شہریوں کے سرکاری دفاتر کے چکر کم ہوں گے۔ حکام کے مطابق جاز کیش کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پانی کے بلوں اور ای چالان کی ادائیگی ممکن بنا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے