ضلع ملیر کے دمبا گوٹھ کے قریب جمعے کو پانی کی لائن سے 30 سالہ حسینہ کی لاش ملی، جو تین روز سے دو کمسن بیٹیوں سمیت لاپتا تھی۔

0
892919879_1108085745341890_3186353316609716350_n

ملیر کینٹ تھانے کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید کے مطابق لاش پانی کی لائن میں تیرتی ہوئی ملی اور جال میں پھنس گئی تھی۔ بظاہر خاتون کہیں اور ڈوبی اور بہاؤ سے لاش یہاں پہنچی۔

حسینہ کی چار سالہ اور ڈیڑھ سالہ بیٹیاں تاحال لاپتا ہیں۔ پولیس نے گلشن اقبال تک پانی کی لائن کے مقامات پر بچیوں کی تلاش کے لیے لائف گارڈز تعینات کیے، تاہم سراغ نہیں ملا۔

میمون گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او ایوب میرانی نے بتایا کہ حسینہ کے شوہر قادر بخش نے تین روز قبل گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا تھا۔ ان کے مطابق حسینہ دونوں بچیوں کو لے کر گھر سے چلی گئی تھی۔

فارم ہاؤس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے تاکہ معلوم ہو کہ ماں بیٹیاں پانی میں کیسے پہنچیں۔ خاتون کے والد کی شکایت پر شوہر کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کی منتظر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے