پانچ سال بعد بلاول نے یونیورسٹی آف لاڑکانہ کا افتتاح کردیا

0
861952134_1107082438775554_8499125999929531700_n

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانہ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع بڑھنے کو خوش آئند قرار دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے نوجوانوں کو گھر چھوڑنا مجبوری نہیں بلکہ انتخاب ہونا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی کی تحقیق سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور شہری مسائل حل ہوں گے۔

یونیورسٹی کی بنیاد 2009 میں انجینئرنگ کالج کے طور پر رکھی گئی تھی۔ 2021 میں اسے شعبوں تک وسعت دے کر یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔ سندھ اسمبلی نے یونیورسٹی آف لاڑکانہ ایکٹ 2023 منظور کیا، جبکہ ادارے نے یکم جنوری 2024 سے کام شروع کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نائیک محمد شیخ نے ادارے کے قیام اور تعلیمی ڈھانچے پر بریفنگ دی۔ سابقہ کیمپسز اور زرعی و قانون کے کالجوں کو ضم کرکے یونیورسٹی قائم کی گئی۔

یونیورسٹی میں پانچ فیکلٹیز، 16 شعبے اور 26 تعلیمی پروگرام ہیں۔ یہاں انجینئرنگ، زراعت، مینجمنٹ، کامرس، سماجی علوم اور قانون میں تعلیم دی جارہی ہے۔ مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر سائنس بھی پڑھائے جارہے ہیں۔

یونیورسٹی میں 2,875 طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ ادارے کو اضافی مالی معاونت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے فنڈز درکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے