پی پی کے ہندو امیدوار ہری رام سندھ اسمبلی کی جنرل نشست جیت گئے

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میرپور خاص کے صوبائی حلقے پی ایس 45 سے ہندو امیدوار ہری رام جنرل نشست پر جیت گئے
ہری رام ماضی میں بھی سندھ اسمبلی کی جنرل نشست جیت چکے ہیں اور 2012 سے 2018 تک وہ سینیٹر بھی رہے ہیں۔
اس بار 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ہری رام نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سمیت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) سمیت دیگر امیدواروں کو شکست دی۔
جہاں ہری رام حالیہ انتخابات میں جنرل نشست جیتنے والے سندھ کے پہلے صوبائی امیدوار بنے ہیں، وہیں اس بار مہیش کمار ملانی ایک بار پھر قومی اسمبلی کی جنرل نشست جیتنے والے ہندو امیدوار بنے ہیں۔
مہیش کمار ملانی نے تھرپارکر سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو شکست دی اور وہ مسلسل دوسری بار جنرل نشست پر جیتنے والے پہلے ہندو سیاست دان بن گئے۔