سندھ حکومت کی سخاوت، پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ٹریننگ سینٹر کیلئے ایک ارب مختص

IMG-20250614-WA0017

سندھ حکومت نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کے لیے ایک ارب روپے مختص کردیے۔

حیران کن طور پر یہ گرانٹ الگ ظاہر کرنے کے بجائے سندھ کے ایجوکیشن سیکٹر کے بجٹ دستاویز میں شامل کی گئی، گویا یہ رقم سندھ کے تعلیمی اداروں پر خرچ ہو رہی ہو۔

مزید حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس ٹریننگ سینٹر کی عملیاتی (آپریشنل) لاگت کے بارے میں بجٹ میں کوئی واضح تفصیل موجود نہیں۔

یہ اقدام سندھ کے عوام میں شدید تشویش اور خدشات کو جنم دے رہا ہے، کیونکہ ایک طرف سندھ کے اپنے تعلیمی ادارے وسائل کی کمی، اساتذہ کی عدم دستیابی، اور بنیادی سہولیات کے فقدان کا شکار ہیں، تو دوسری طرف سندھ حکومت دوسرے صوبے میں سندھ کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کر رہی ہے۔

سوال یہ ہے کہ سندھ کے طلبہ، اساتذہ، اور تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پس پشت ڈال کر دوسرے صوبے کی خدمت کیوں؟
کیا یہ سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافی نہیں؟