ہمارے بارے میں

تعارف

ہم پروفیشنل صحافیوں کا ایک گروہ ہیں- ہماری ٹیم میں شامل زیادہ تر اور اہم ارکان دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہماری ٹیم 15 سال تک ڈیجیٹل جرنلزم کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔

محدود وسائل اور مختصر ٹیم کے باوجود ہم ’سندھ میٹرز‘ کو سندھ کی مستند، حقیقی اور بروقت آواز بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مشن

سندھ میٹرز کا مشن صوبے کے دیرینہ اور اصل مسائل کی مستند رپورٹنگ کرنا ہے۔

 ہمارا مشن سندھ کے انسانی حقوق کی پامالی، مذہبی منافرت، تعلیم، صحت کے مسائل، غربت و افلاس، پسماندگی اور ماحولیاتی آلودگی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کی رپورٹنگ کرنا ہے۔

ہمارا مشن صرف اور صرف سندھ کے درپیش مسائل اور چینلجز کی رپورٹنگ کرنا ہے ۔

مقصد

سندھ میٹرز کا مقصد مستند اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے صوبائی مسائل کی نشاندہی کرکے انہیں حکام تک پہنچانا ہے۔

ہمارا مقصد سندھ میں صحت، تعلیم، غربت، بے روزگاری اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل کو سامنے لاکر اداروں اور تنظیموں کو خبردار کرنا ہے تاکہ وہ اقدامات اٹھاکر انہیں حل کریں- ہمارا مقصد سندھ کی حقیقی آواز بننا ہے۔