مرناس برادری کے دو گروہوں میں خونریز تصادم،   3 افراد قتل، 9 زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

0

میرپور ماتھیلو:  میر پور میں مرناس برادری کے دو فریقین کے درمیان دیرینہ تنازع ایک بار پھر بھڑک اٹھا۔ مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی تھی جس کے باعث اچانک جھڑپ ہوئی اور دونوں جانب سے جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ گولیاں لگنے سے 3 افراد جان بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے