سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے میں زخمی ہونے والا ڈہرکی کا رہائشی احد حسین چاچڑ انتقال کر گئے

0
822264604_28572424195743355_2084605353085991544_n

ڈہرکی : سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملے کے دوران شدید زخمی ہونے والے سندھ کے شہر ڈہرکی کے رہائشی احد حسین چاچڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ تفصیلات کے مطابق، احد حسین چاچڑ روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھے، جہاں وہ حوثیوں کی طرف سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ چند روز زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے